اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر خزانہ نے لاہور میں تاجر دوست سکیم کےسیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا

04 Aug 2024
04 Aug 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے لاہور میں تاجر دوست سکیم کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے ریونیو علی پرویز کی ریجنل ٹیکس آفس لاہور آمد ہوئی ،چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے استقبال کیا،تاجر رہنماوں نے وزیر خزانہ کو گلدستے پیش کئے ۔

وزیر خزانہ نے فیتہ کاٹ کر تاجر دوست سکیم کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کیااور مختلف چیمبرز کا دورہ کیا،وزیر خزانہ نے تاجر نمائندگان کے ساتھ میٹنگ بھی کی اور انہوں نے تاجر دوست سکیم کی عملداری کو ہرقیمت پر یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

محمد اورنگزیب کو تمام ریجنل ٹیکس آفسز میں دورے کرنے کی تجویز بھی دی گئی، وزیر خزانہ نے سادہ ٹیکس ریٹرن فارم کے فوری اجراء کیلئے ممبر آپریشن کو ہدایات اور نظرثانی کمیٹی کے طریقہ کار کو جلد وضع کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔

اس موقع پر انہوں  نے ریٹیلرز کے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کی ضرورت پر زور دیا اور لاہور میں تاجر دوست سکیم کے کارکردگی کو سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے