اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس: پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

04 Aug 2024
04 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے تحریک انصاف کی کارکن فلک جاوید سمیت 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کی جانب سے درج کی گئی ایف آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ فلک جاوید ویڈیو اپ لوڈ ہونے سے پہلے اس خبر کو پھیلاتی رہیں، مقدمہ میں فلک جاوید کے علاوہ حسن طور ، شہاب الدین ، عاصمہ تبسم ، محمد شفیق کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ میں ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے اور شیئر کرنے میں ملوث 20 سے زائد ایکس اکاؤنٹس ہولڈرز کو بھی شامل کیا ہے جبکہ فیس بک اور ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ اور شیئر کرنے والے 10اکاؤنٹس بھی ایف آئی آر کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

ایف آئی اے سائبر ونگ کی جانب سے مقدمہ میں ملوث ٹک ٹاکر محمد شفیق کو گجرات سے گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم کے تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کے ساتھ اسلام آباد آفس سے بھی رابطے پائے گئے ہیں، تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ تحریک انصاف کے اسلام آباد میں سوشل میڈیا سیکرٹریٹ سے ملزمان کو ہدایات جاری ہوئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے