وزیراعلیٰ مریم نواز کے پنجاب میں ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان پر عملدرآمد شروع
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز کے پنجاب میں ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے پھاٹا کو 5 ارب روپے منتقل کر دیئے، پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) ابتدائی طور پر 10 ہزار گھر تعمیر کرے گی، ایجنسی نے ضلعی انتظامیہ سے ملکر اراضی کی نشاندہی کا کام مکمل کر لیا۔
پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی اور آشیانہ سکیم کی اراضی بھی استعمال میں لانے پر غور ہونے لگا۔
پھاٹا 5 مختلف شہروں میں گھروں کی تعمیر کرے گا، لاہور میں رائیونڈ روڈ پر لو کاسٹ گھر بنائے جائیں گے، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں بھی سستے گھر تعمیر ہوں گے، پھاٹا کے زیر انتظام 172 سکیموں میں لو کاسٹ گھر بنائے جائیں گے۔
بورڈ آف ریونیو نے پھاٹا کو گھروں کی تعمیر کے لئے اراضی کی نشاندہی کر دی ہے جبکہ پی ایل ڈی سی کی 6 ہزار کنال سے زائد اراضی پر گھر بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔