اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دانیہ کے دوسرے شوہر نے خاموشی توڑ دی، آخر کار حکیم شہزاد کا ردعمل سامنے آگیا

01 Aug 2024
01 Aug 2024

(ویب ڈیسک) دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نےاپنی شادی پر ردعمل دیتے ہوئے دانیہ کو دُنیا کی شریف ترین عورت قرار دے دیا۔

حال ہی میں دانیہ شاہ نے اپنے ویڈیو بیان کے ذریعے حکیم شہزاد نامی اپنے وکیل سے دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، اب دانیہ شاہ اور اُن کے دوسرے شوہر نے شادی کے بعد نجی خبررساں ادارے کو پہلا انٹرویو دیا ہے۔دانیہ شاہ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ مجھے محرم کی ضرورت تھی، میں نے بہت سوچ سمجھ کر حکیم شہزاد سے نکاح کا فیصلہ کیا، ہم نے دو سے تین ماہ قبل نکاح کیا تھا جبکہ میری رخصتی اور ولیمہ بعد میں ہوگا۔

حکیم شہزاد نے کہا کہ جب میں دانیہ کا کیس لڑ رہا تھا تو اُس وقت ہماری ایک ویڈیو پر لوگوں نے منفی تبصرے کیے تھے اور دانیہ کو عامر لیاقت حسین کی قاتل قرار دیا تھا، مجھے وہ کافی ناگوار گزرا تھا کیونکہ حقائق اس کے برعکس تھے، دانیہ بہت ہی نیک عورت ہے، میں نے ان کے جیسی شریف عورت اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں دوسری شادی کو بہت بُرا سمجھا جاتا ہے، اگر کوئی شخص دوسری شادی کرلے تو اُسے بری نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اگر دوسری شادی کرنا جرم ہے تو میں نے یہ جرم بار بار کیا ہے کیونکہ دانیہ سے میری پہلی نہیں بلکہ چوتھی شادی ہے۔

 اُنہوں نے کہا کہ میں جب دانیہ کی زندگی میں آیا تو ان کی زندگی میں کوئی مرد نہیں تھا، مجھے یہ اچھی لگیں اور پھر مجھے ان سے محبت ہوگئی تھی۔حکیم شہزاد نے مزید کہا کہ دانیہ کی والدہ سے میری پہلی ملاقات ہوئی تو اُنہوں نے کیس کے سلسلے میں مجھ سے مدد طلب کی، پھر میں نے شرط رکھی کہ میں دانیہ سے شادی کروں گا کیونکہ اگر میں نے ایسے ہی ان کا کیس لڑا تو لوگ دانیہ کے کردار پر الزامات لگائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے