اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کوئی عدالتی افسر یا ملازم فارغ نہیں بیٹھے گا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ

01 Aug 2024
01 Aug 2024

(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عدالتی افسروں اور عملہ بارے تاریخی فیصلہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے حکم جاری کیا ہے کہ کوئی عدالتی افسر یا ملازم فارغ نہیں بیٹھے گا، سالہا سال سے فارغ عدالتی افسران کو لاہور ہائیکورٹ کی مختلف عدالتوں میں تعینات کر دیا گیا۔

ججز کے ریٹائرڈ اور سپریم کورٹ میں تقرری ہونے کے بعد متعلقہ عدالتی عملہ 5، 5 سال سے فارغ تھا جس کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سخت نوٹس لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوئی عدالتی افسر یا ملازم فارغ نہیں بیٹھے گا، عدالتی افسران ہائیکورٹ میں محض حاضری لگایا کرتے تھے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 51 عدالتی افسران کو مختلف عدالتوں میں تعینات کر دیا، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے