اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

31 Jul 2024
31 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور پولیس میں درج مقدمات کی تفصیلات کے لئے درخواست سماعت کے لئے مقرر ہو گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ جمعرات کو سماعت کرے گا، عمران خان نے سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تمام مقدمات میں ضمانت ملنے پر رہائی کے قریب تھے، نیب نے دوبارہ گرفتار کر لیا، لاہور ہائیکورٹ درج تمام مقدمات اور نظر بندی کے احکامات طلب کرے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ متعلقہ عدالت سے رجوع سے پہلے کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے