اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، قریشی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش کرنے کا حکم

31 Jul 2024
31 Jul 2024

(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 7 ستمبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے مقدمہ پر سماعت کی۔

دوران سماعت جج طاہر عباس سپرا نے سوال کیا کہ کیا شاہ محمود قریشی سزا یافتہ قیدی ہیں؟ کون سی جیل میں ہیں؟ جس پر پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ نہیں، لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

جج نے کہا کہ ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے جیل حکام کو ویڈیو لنک پیشی کے انتظامات کرنے کا حکم دے دیا، بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی و دیگر کارکنان کے خلاف تھانہ کھنہ میں توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات درج ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے