اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انتخابی اخراجات کی تفصیلات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

24 Jul 2024
24 Jul 2024

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے الیکشن اخراجات کی تفصیلات نہ دینے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

الیکشن اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے معاملے کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے کی۔

حکام کے مطابق اے این پی، موو آن پاکستان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، پیپلز مسلم لیگ پاکستان، پاکستان عوامی راج نے بھی انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، اس کے علاوہ عوامی جمہوری پارٹی پاکستان، حق دو تحریک بلوچستان اور پاکستان پیپلز لیگ نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا تھا کہ اے این پی کے میاں افتخار حسین شاہ سے کافی بار رابطہ کیا گیا لیکن جماعت عمل درآمد میں ناکام رہی، موو آن پاکستان سے ان کے نمبرز پر رابطے کی کوشش کی گئی لیکن فون نہیں اٹھایا گیا۔

پیپلز مسلم لیگ نے کہا کہ انہوں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا اس لیے اخراجات نہیں ہوئے جبکہ حق دو تحریک بلوچستان نےکہا انہوں نے 28 جون کو تفصیلات بھیج دیں لیکن موصول نہیں ہوئیں۔

حکام کے مطابق الیکشن آیا تو پارٹیوں نے اشتہار دیا کہ جس نے ٹکٹ لینی ہے وہ اپلائی کرے، 149 جماعتوں نے الیکشن میں حصہ لیا، انہیں الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان دیا، 7 جماعتوں نے تاحال الیکشن اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

ممبران الیکشن کمیشن کا کہنا تھا بعض جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ ہم نے مہم نہیں چلائی تو تفصیلات کیوں دیں، ان جماعتوں نے پھر انتخابی نشان کیوں لیا، آزاد امیدواران کے پاس پارٹی شمولیت کیلئے 3 دن ہوتے تھے، اب 15 دن ہیں، اب قانون تو چلا گیا۔

حکام الیکشن کمیشن کا کہنا تھا الیکشن اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر ان 7جماعتوں سے انتخابی نشان واپس ہونا چاہیے، ہم انہیں آخری شوکاز نوٹس دے دیتے ہیں، ان جماعتوں کو پہلے ہی شو کازنوٹس دیا جا چکا ہے۔

ممبران الیکشن کمیشن کا کہنا تھا 2018 کے الیکشن کے بعد سردار رضا نے کہا جن جماعتوں نے اخراجات جمع نہیں کرائے ان کا انتخابی نشان واپس لینا واحد راستہ ہے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے الیکشن اخراجات کی تفصیلات نہ دینے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے