اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نوازشریف اور آصف زرداری تاریخ کے غلط رخ پر کھڑے ہیں: فواد چودھری

24 Jul 2024
24 Jul 2024

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری آج تاریخ کے غلط رخ پر کھڑے ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت  پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سننے میں آرہا ہےآج کابینہ کی میٹنگ میں پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے کو اٹھایا جارہا ہے،  نوازشریف اور آصف زرداری آج تاریخ کے غلط رخ پر کھڑے ہیں، جو رکن ان دونوں کے ساتھ کھڑا ہے وہ مستقبل کی سیاست میں نظریں نہیں ملا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے عمران خان کو 14ماہ سے جیل میں رکھا ہوا ہے،کسی کو کیا فرق پڑا؟  لوگوں نے نشان ڈھونڈ ڈھونڈ کر ووٹ ڈالا اور ایم پی ایز اور ایم این ایز کو اسمبلیوں میں بھیجا،  بانی پی ٹی آئی اس وقت مظلوم ہیں ،عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا حق سلب کرلیا گیا ہے، نہ آپ سپریم کورٹ کو مان رہے ہیں نہ عوام کے فیصلوں کو اہمیت دی جارہی ہے،  پاکستان میں انارکی کی فضا پیدا کردی گئی ہے، اس وقت پاکستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، دنیا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دیکھ رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اب ان کا ذہن ہے ہم نے عدالتی عدم استحکام پیدا کرنا ہے،  آئندہ دنوں میں لوگوں کی مہنگائی کی وجہ سے مزید چیخیں نکلنی ہیں،  عوام ملٹری کے خلاف مہم سے دور رہیں،  جو باہر بیٹھ کر عوام کو اداروں سے لڑانا چاہتے ہیں ہمیں اس مہم کا حصہ نہیں بننا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ڈیجیٹل دہشتگردی پی ٹی آئی کی طرف سے نہیں پاکستان مخالف لوگوں کی طرف سے ہورہی ہے،  پاکستان کو استحکام کی طرف لے جانا ہے،  عمران خان کے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے