(لاہور نیوز) اسناد کی تصدیق کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا، ایجنٹ مافیا ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے نوجوانوں کو لوٹنے لگا۔
ایچ ای سی ذرائع نے بتایا کہ ایجنٹ مافیا آن لائن اپائنٹمنٹ کیلئے جعلی شناختی کارڈ نمبر استعمال کرنے لگا، مافیا نے ستمبر تک کی زیادہ تر اپائنٹمنٹس بک کرا لیں، ایک اپائنٹمنٹ کو 50 ہزار روپے تک میں فروخت کیا جا رہا ہے، ایجنٹ مافیا ایچ ای سی کے پورٹل پر ایڈٹ کے آپشن میں خریدار کا ڈیٹا انٹر کر دیتا ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایجنٹ مافیا کی لوٹ مار ختم کرنے کیلئے ایکشن لے لیا، ایچ ای سی نے اپنے پورٹل پر ایڈٹ کا آپشن ہی ختم کر دیا، ایچ ای سی نے ڈگریوں کی ایک دن میں تصدیق کا آپشن دوبارہ سے شروع کر دیا۔
ایچ ای سی ذرائع نے بتایا کہ نوجوانوں کے ڈیٹا کی تصدیق اب ایک دن میں آن لائن ہو گی اور اگلے روز اسناد کی تصدیق کر دی جائے گی۔