اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انتظار ختم! فواد خان اور صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز 'برزخ' ریلیز

20 Jul 2024
20 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی سٹار فواد خان اور صنم سعید اپنے پاکستانی اور بھارتی مداحوں کا دل جیتنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ طویل انتظار کے بعد بالآخر ان کی ویب سیریز ‘برزخ’ ریلیز کردی گئی ہے۔

سیریز ‘برزخ’ کی پہلی قسط کو بھارتی یوٹیوب چینل زندگی اور سٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر ریلیز کیا گیا ہے، اس سیریز کے ذریعے پاکستانی اداکار فواد خان اور صنم سعید نے تقریباَ 12 سال بعد ایک ساتھ سکرین پر واپسی کی ہے۔

اس سے قبل فواد خان اور صنم سعید کو بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘زندگی گلزار ہے’ میں مرکزی کرداروں میں دیکھا گیا تھا، یہ ڈرامہ پاکستان سمیت بھارت میں بھی بہت مقبول ہوا تھا۔

پاکستانی ہدایت کار عاصم عباسی کی تحریر کردہ اور بنائی گئی ویب سیریز ‘برزخ’ کو بھارتی پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے اور اس سیریز کو بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے ہی بنایا گیا۔

برزخ’ میں فواد خان ( شہریار ) اور صنم سعید (شہریذاد) نے سوتیلے بہن بھائی کا کردار ادا کیا ہے، اس سیریز کے ذریعے دونوں سٹارز کی طویل عرصے بعد بھارت میں بھی واپسی ہوئی ہے۔

53 منٹ پر مشتمل سیریز کی پہلی قسط کو بھارتی اور پاکستانی مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے اور اب تک لاکھوں مداح پہلی قسط دیکھ چکے ہیں۔

برزخ’ کی پہلی قسط 19 جولائی کو جاری کی گئی جبکہ سٹریمنگ ویب سائٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیریز کی نئی قسط ہر منگل اور جمعہ کو رات 8 بجے ریلیز کی جائیں گی۔

سیریز ‘برزخ’ کی عکس بندی پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام ہنزہ اور شہر قائد میں کی گئی ہے۔

برزخ’ کی کاسٹ میں فواد خان اور صنم سعید کے علاوہ فائزہ گیلانی، ایمان سلیمان، خوشحال خان، انیقا ذوالفقار علی، سلمان شاہد اور فرانکو گوئسٹ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے