اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ویب سیریز ’برزخ‘ کی شوٹنگ میں جنات کی موجودگی محسوس کی: فواد خان

20 Jul 2024
20 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی سپر سٹار اداکار فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انڈین ویب سیریز ’برزخ‘ کی شوٹنگ کے دوران جنات کی موجودگی محسوس کی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ وہ ویب سیریز کی شوٹنگ کیلئے گلگت بلتستان کے ایک گھر میں موجود تھے اور وہاں چند ایسے کمرے بھی تھے جو ویران پڑے ہوئے تھے۔

فواد خان نے بتایا کہ وہان ایک کمرے میں لائٹ جلنا بجھنا شروع ہوگئی اور دوسرے کمروں میں بھی ایسا ہوا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں لگا شاید بجلی کا مسئلہ ہے لیکن ایسا کوئی ایشو نہیں تھا اور چار سے پانچ منٹ تک کمروں میں لائٹس جلتی بجھتی رہیں۔

ویب سیریز ‘برزخ’ کی عکس بندی شہر قائد اور پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام ہنزہ میں کی گئی ہے، اس کے علاوہ سیریز کی کاسٹ پاکستانی اداکاروں پر مبنی ہے۔

کاسٹ میں فواد خان، صنم سعید، فائزہ گیلانی، ایمان سلیمان، خوشحال خان، انیقا ذوالفقار علی، سلمان شاہد اور فرانکو گوئسٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے