اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پرویز کلیم نے دانش تیمور کو بدتمیز اور فیصل قریشی کو احسان فراموش قرار دیدیا

20 Jul 2024
20 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف فلمساز اور سکرین رائٹر پرویز کلیم نے اداکار دانش تیمور کو بےادب جبکہ فیصل قریشی اور سعود کو احسان فراموش قرار دے دیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فلمساز پرویز کلیم سے پوچھا گیا کہ ہدایتکار اقبال کشمیری نے دانش تیمور کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی بہت کوشش کی لیکن اداکار نے انکار کردیا تھا، جو آرٹسٹ پہلے کام کے لیے در در کی ٹھوکریں کھاتے تھے، اب وہی آرٹسٹ اقبال کشمیری جیسے فلمسازوں کے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

اس سوال کے جواب میں پرویز کلیم نے کہا کہ دانش تیمور خود کو پاکستان کا راک ہڈسن (ہالی ووڈ اداکار) سمجھتے ہیں، وہ نہایت ہی بےادب اداکار ہیں اور میں تو اُنہیں اقبال کشمیری کے ساتھ کام نہ کرنے پر بدنصیب ہی کہوں گا۔

پرویز کلیم نے ماضی کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک فلم کے سلسلے میں دانش تیمور کے گھر گیا تھا، وہ جھولے پر بیٹھے تھے اور اُن کی ٹانگیں میرے منہ کی طرف تھیں۔

فلمساز نے کہا کہ دانش کو میری عمر کا تھوڑا لحاظ کرنا چاہیے تھا، میں ایک عُمر رسیدہ شخص ہوں لیکن جب میں نے دانش تیمور کی یہ حرکت دیکھی تو میں اُسی وقت سمجھ گیا تھا کہ وہ شوبز میں کہاں تک کامیاب ہوسکیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ دانش تیمور میں بڑے چھوٹے کی تمیز نہیں، نہ ہی اُن میں سلیقہ ہے، وہ بےادب انسان ہیں اور بےادبی کی وجہ سے ہی اُن کی تمام فلمیں فلاپ ہوتی ہیں کیونکہ ایسے لوگ کبھی کامیاب نہیں ہوتے لیکن اگر آج بھی وہ اپنی حرکتوں پر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لیں گے تو اللہ تعالیٰ اُنہیں معاف کردے گا۔

دوسری جانب پرویز کلیم نے اداکار فیصل قریشی اور سعود کے بارے میں دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے ہی ان دونوں سٹارز کو فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا تھا۔

پرویز کلیم نے کہا کہ میں نے فیصل قریشی کی والدہ کے بےحد اصرار پر اُنہیں اپنی فلم میں کاسٹ کیا تھا جبکہ سعود کو کسی بھی سفارش کے بغیر ہی اپنی فلم میں بطورِ ہیرو متعارف کروایا تھا۔

فلمساز نے کہا کہ میں نے فیصل قریشی اور سعود کو بڑے پردے پر متعارف کروایا لیکن یہ دونوں سٹارز ہی احسان فراموش نکلے کیونکہ دونوں مجھ سے بات تک نہیں کرتے اور نہ ہی مجھے یاد کرتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اگر کبھی احسان فراموشی کی تصویر بناؤں گا تو اُس میں فیصل قریشی اور سعود کے ہی چہرے ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے