اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نصیبولال سے بھارتی گلوکارہ سنندا شرما کی ملاقات،ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(ویب ڈیسک)بھارت کی معروف پنجابی گلوکارہ و اداکارہ سنندا شرما نے پاکستان کی سینئر گلوکارہ نصیبو لال سے ملاقات کی ویڈیو جاری کردی۔

حال ہی میں سنندا شرما نے نصیبو لال سے ملاقات کی جس کی ویڈیو اور تصاویر اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملاقات کے دوران سنندا شرما اور نصیبو لال پہلے گلے ملیں اور پھر بھارتی گلوکارہ نے اپنی روایت کے مطابق نصیبو لال کے احترام میں ہاتھ بھی جوڑے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئیں تصاویر میں سے ایک تصویر میں نصیبو لال کو سنندا شرما کے ماتھے پر بوسہ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔سنندا شرما نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں نصیبو لال کے مشہور صوفی گانے ‘تو جھوم’ کی ایک لائن ‘جو ہے تیرا لب جائے گا کرکے کوئی بہانہ’ لکھی۔

بھارتی گلوکارہ نے کہا کہ بالآخر، میری اُس خاتون سے ملاقات ہوگئی جو میری محبت ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ زندگی میں دو ہی لوگوں سے ملنے کی خواہش تھی، ایک نصیبو لال اور دوسرے تجمل کلیم صاحب سے۔واضح رہے کہ سنندا شرما نے اپنے گانے ‘بلی آکھ’ سے موسیقی کی دُنیا میں قدم رکھا تھا جبکہ بالی ووڈ میں اُن کا پہلا گانا ‘تیرے نال نچنا’ تھا۔

اُن کے مقبول گانوں میں تیرے نال نچنا، میں ممی نو پسند، دوجی وار پیار اور اڑ دی پھراں سمیت دیگر گانے شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے