اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار ٹیپو کے والد دار فانی سے کوچ کرگئے

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(ویب ڈیسک) مقبول ڈرامہ سیریل ‘منت مراد’ میں عادل کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار ٹیپو شریف کے والد کا انتقال ہوگیا۔

اداکار ٹیپو شریف نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر کا اعلان کیا۔اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں بتایا کہ اُن کے والد، اُن کے دوست اکرام بھٹی خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔

اداکار نے اس مشکل وقت میں اپنے دوستوں اور چاہنے والوں سے اُن کے والد کی مغفرت کے لیے دُعاؤں کی درخواست بھی کی۔مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کی جانب سے ٹیپو کے والد کے انتقال کی خبر پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل ٹیپو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کے والد طبیعت ناسازی کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل ہیں۔واضح رہے کہ اداکار ٹیپو شریف نے اپنے کیریئر کے دوران کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اُن کے حالیہ ڈراموں میں منت مراد، سیانی اور کیسی تیری خود غرضی شامل ہیں۔اداکار کے والد پاکستانی ہیں جبکہ اُن کی والدہ ترک خاتون ہیں اور ان کا پورا نام سید یورگچ ٹیپو شریف ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے