اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ عفت عمر کی صاحبزادی کی انگریز لڑکے سے منگنی ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عُمر نے اپنی بیٹی نور جہاں کی منگنی کی تصاویر جاری کردیں۔

عفت عمر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر بیٹی کی منگنی کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں پہلی تصویر میں اُن کی بیٹی نور جہاں اور ہونے والے داماد کا ہاتھ دکھایا گیا ہے۔دیگر تصاویر میں عفت عُمر کی بیٹی کو مغربی طرز کے لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اُن کے بیٹی کے منگیتر پینٹ سوٹ میں ملبوس ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں داماد کا نام اور دیگر تفصیلات شیئر نہیں کیں تاہم تصاویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اُن کی بیٹی نور جہاں نے انگریز شخص سے منگنی کی ہے۔عفت عمر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میری چھوٹی سی بیٹی کی منگنی ہوگئی ہے اور میں اب باضابطہ طور پر ساس بن گئی ہوں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین کے منفی تبصرے سے بچنے کے لیے اپنی پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بھی بند کردیا ہے۔اس کے علاوہ عفت عمر نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی اور داماد کی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں اس نئے جوڑے کو مختلف پوز دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

عفت عمر نے پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ اُن تمام لوگوں کا شکریہ، جو میری بیٹی کی منگنی کے لیے مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔واضح رہے کہ مئی 2023 میں عفت عمر کی بیٹی نور جہاں نے نیو یارک کی کارنیل یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے