18 Jul 2024
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے جنریشن اَن لمیٹڈ سیکرٹریٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق یوتھ پروگرام کو کامیاب اور مزید موثر بنانے کیلئے سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اقوام متحدہ کی تین ایجنسیوں پر مشتمل جنریشن اَن لمیٹڈ سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے۔
جنریشن اَن لمیٹڈ سیکرٹریٹ کو مجموعی طور پر 23 ٹاسک تفویض کر دیئے گئے، چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام جنریشن اَن لمیٹڈ سیکرٹریٹ کے سربراہ ہوں گے، سیکرٹریٹ حکومت، اقوام متحدہ، نجی شعبہ اور سول سوسائٹی سے رابطہ بھی کرے گا۔