18 Jul 2024
(لاہور نیوز) کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
کابینہ ڈویژن نے 7 اگست تک تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کر لیں، بولیاں 7 اگست کو ہی کھولی جائیں گی، توشہ خانہ میں موصول مختلف کیٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا۔
زیورات، گھڑیاں اور کارپٹس سمیت دیگر موصول تحائف کی قدر معلوم کی جائے گی، کابینہ ڈویژن کی جانب سے کامیاب تخمینہ کاروں کے ساتھ ایک سال کے لئے معاہدہ کیا جائے گا۔