شہرکی خبریں
پی ایچ اے کا اہل لاہور کو عالمی معیار کی سیروتفریح کے مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ
18 Jul 2024
18 Jul 2024
(لاہور نیوز) پی ایچ اے نے اہل لاہور کو عالمی معیار کی سیروتفریح کے مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
گریٹر اقبال پارک اور جیلانی باغ میں شہریوں کے لئے جدید فَن لینڈ بنایا جائے گا، فَن لینڈ میں شہریوں کیلئے عالمی معیار کے جھولے لگا کر تفریحی مواقع فراہم کئے جائیں گے، ملکہ کوہسار مری میں بھی زیر تعمیر بوٹینیکل گارڈن میں تفریحی مقام بنایا جائے گا۔
ڈی جی محمد طاہر وٹو نے فَن لینڈ بنانے کے پلان کی منظوری دے دی، محمد طاہر وٹو کا کہنا ہے کہ فن لینڈ بنانے کے لئے تعمیری کام رواں سال ہی شروع کر دیا جائے گا، منصوبے سے پی ایچ اے کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا، پی ایچ اے نے گزشتہ مالی سال اڑھائی ارب کا تاریخی منافع کمایا ہے۔