شہرکی خبریں
صنم جاوید کی رہائی کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس آمد، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ملاقات
18 Jul 2024
18 Jul 2024
(لاہور نیوز) صنم جاوید کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کے چیمبر آمد، صنم جاوید اور ان کے اہل خانہ نے عمر ایوب سے ملاقات کی۔
عمر ایوب نے صنم جاوید کو رہائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری تحریک انصاف آپ کی قربانیوں کی معترف ہے، آپ نے مشکل ترین حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا، پارٹی کا ہر کارکن آپ کی اس بہادری کا معترف ہے۔
صنم جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے جو عزت دی اس پر لیڈر شپ کی شکرگزار ہوں، بانی پی ٹی آئی کے نظریئے کے مطابق حق اور سچ کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گی، لیڈر شپ مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑی رہی اس پر شکر گزار ہوں۔
عمر ایوب نے کہا کہ آپ کے اہل خانہ نے چودہ ماہ تک قربانی دی، مشکل وقت سہا، بہتر مستقبل کیلئے دعا گو ہوں۔