اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گوہر اعجاز نے آئی پی پیز کو کی گئی ادائیگیوں کا ریکارڈ مانگ لیا

18 Jul 2024
18 Jul 2024

(لاہور نیوز) سابق نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے آئی پی پیز کو کی گئی ادائیگیوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ تمام 106 آئی پی پیز کا ڈیٹا پبلک کیا جائے، قوم کو بتایا جائے کس بجلی گھر نے اپنی صلاحیت کے مطابق کتنی بجلی پیدا کی، آئی پی پیز کو ادا کی کیپسٹی پیمنٹس کا ریکارڈ بھی پبلک کیا جائے، آئی پی پیز کی پیداواری لاگت کا ڈیٹا عوام کے سامنے رکھا جائے۔

سابق نگران وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ آئی پی پیز میں سے 52 فیصد پلانٹس سرکاری ملکیت میں ہیں، سرکاری آئی پی پیز 50 فیصد سے کم بجلی پیدا کر رہی ہیں، اس بدانتظامی کی سو فیصد قیمت صارفین بلوں میں ادا کرتے ہیں، باقی 48 فیصد آئی پی پیز 40 خاندانوں کی ملکیت ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ باقی آئی پی پیز 50 فیصد کی صلاحیت سے چل رہے ہیں، آئی پی پیز 21 سو ارب سے زائد کی کیپسٹی پیمنٹس وصول کر رہیں، صارفین سے فی یونٹ 24 روپے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں چارج کئے جارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر توانائی براہ کرم 106 آئی پی پیز کا ڈیٹا شیئر کر دیں، ان آئی پی پیز نے کتنی بجلی پیدا کی، کتنے روپے فی یونٹ اور کتنی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ آئی ہے، بطور صارف ہمیں اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ ہم سے کتنے پیسے لئے جاتے ہیں۔

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ آئی پی پیز سے پاکستان کو بچانا ہے جو ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، بجلی کی اصل قیمت 30 روپے فی یونٹ سے کم ہونی چاہئے، ہم سب اس بات سے بے خبر ہیں کہ بدانتظامی اور بدعنوانی کے نام پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو کچلنے کی وجہ سے ہمیں کس طرح لوٹا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے