اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 571.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جب تک دہشتگردی سے نجات نہیں ملے گی معاشی استحکام نہیں آئے گا: حافظ طاہر اشرفی

18 Jul 2024
18 Jul 2024

(لاہور نیوز) حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ جب تک دہشتگردی سے نجات نہیں ملے گی معاشی استحکام نہیں آئے گا۔

حافظ طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں پورے ملک میں پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل ہوا، تمام علماء کرام کا عاشورہ محرم میں مثبت کردار رہا، فوج، رینجرز، پولیس اور سلامتی کے تمام اداروں کا شکر گزار ہوں، سیاسی قیادتوں کو بھی چاہئے کہ حالات تقاضا کرتے ہیں کہ ایک میثاق پاکستان کیا جائے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں دہشتگرد حملے ہوئے، بنوں میں افواج پاکستان کے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، ڈیرہ اسماعیل خان کے دیہی ہیلتھ مرکز میں خواتین اور معصوم بچوں پر حملہ کیا گیا، فوج اور سلامتی کے ادارے دہشتگردوں سے لڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دیہی ہیلتھ مرکز اور فلسطین کے مناظر میں کوئی فرق نہیں، سوال ہے ان واقعات پر زبانیں کیوں بند ہیں، وزیراعظم، صدر اور چند وزرا کے علاوہ کسی کا مذمتی بیان نہیں دیکھا، ہم دہشتگردی کی جنگ جیت گئے تھے، ہمارے سامنے لیبیا، شام، عراق اور یمن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا قومی قیادت کی ذمہ داری نہیں کہ سر جوڑ کر بیٹھے؟ جب تک دہشتگردی سے نجات نہیں ملے گی معاشی استحکام نہیں آئے گا، ہمارے دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب ہوئے ہیں، ہماری ذمہ داری ہے ملک کے ماحول کو بہتر کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے