اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

18 Jul 2024
18 Jul 2024

(لاہور نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اگر اب مستعفی نہیں ہوتے تو ہم سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے، ملک میں آرٹیکل 6 اس سے پہلے بھی لگ چکے ہیں یہ سیاسی بنیادوں پر تمام کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے پاپولر جماعت ہے، پیپلز پارٹی اس فیصلے میں حکومت کے ساتھ نہیں ہے، حکومت ایک دن پابندی اور آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلے کرتی ہے، یہ ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو زیادہ دیر اندر نہیں رکھا جاسکتا۔

ملک احمد خان بھچر کا مزید کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ پنجاب کو پی ٹی آئی کے بجائے عوام پر توجہ دینی چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب صرف ہمارے خلاف کارروائیاں کرا رہی ہیں، ہم اس مہنگائی کے خلاف جلد سٹرکوں پر آرہے ہیں ہماری حکمت عملی تیار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے