اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کی 19 جامعات میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز ممبر سینڈیکیٹ مقرر

18 Jul 2024
18 Jul 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کی 19 پبلک یونیورسٹیوں میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو سینڈیکیٹ کا ممبر مقرر کر دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کو پنجاب یونیورسٹی ، جسٹس علی باقر نجفی کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، جسٹس عابد عزیر شیخ کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن ، جسٹس صداقت علی خان کو پیر مہر علی شاہ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کا سینڈیکیٹ ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس شہباز علی رضوی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، جسٹس فیصل زمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، جسٹس شہرام سرور چودھری ، جسٹس مسٹر عابد مسعود نقوی یونیورسٹی آف لاء کالج کے سینڈیکیٹ ممبر ہوں گے، جسٹس چودھری اقبال اور جسٹس رسال حسین سید ڈیپارٹمنٹ آف لاءگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کےممبرز بورڈ آف سٹڈیز مقرر کیے گئے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم کو لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس کے ممبر بورڈ آف ٹرسٹی مقرر کیا گیا ہے جبکہ جسٹس شاہد بلال حسن ،جسٹس جواد حسن ممبرز بورڈ آف سٹڈیز ہوں گے۔

جسٹس شہرام سرور چودھری کنگ ایڈوڈمیڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ ممبر مقرر  کیے گئے ہیں ،جسٹس سرادر محمد سرفراز ڈوگر کو محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان ، جسٹس طارق سلیم شیخ کو  یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کا ممبر آف سینڈیکیٹ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح  جسٹس چودھری  عابد عزیز کو فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کا ممبر آف گورنر مقرر  کیا گیا ہے ، جسٹس انورالحق پنوں یو ای ٹی ٹیکسلا، جسٹس فاروق حیدر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، جسٹس محمد وحید خان کو فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے سینڈیکیٹ ممبر مقرر  کیا گیا ہے جبکہ جسٹس عاصم حفیظ نیشنل کالج آف آرٹس کے ممبر بورڈ آف گورنر مقرر کیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے