15 Jul 2024
(لاہور نیوز) تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے فیصلے پر مسلم لیگ ق کا ردِ عمل بھی سامنے آ گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اہم اتحادی ق لیگ بھی پابندی اور آرٹیکل 6 کے فیصلہ سے لاعلم ہے، ق لیگ کے مطابق اس معاملہ پر حکومت نے ہمیں نہیں پوچھا۔
ق لیگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معاملہ اب نوٹس میں آیا ہے، پارٹی میں مشاورت کریں گے، پارٹی مشاورت کے بعد ہی فیصلہ پر ردعمل دیا جائے گا۔