15 Jul 2024
(لاہور نیوز) سٹاف کی کمی کے باعث سفاری زو کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سفاری زو میں موجود پارکنگ، ٹکٹنگ، پونی رائیڈ ،ایکویریم، کیفے ٹیریا، لائن سفاری اور متعدد سہولیات کو ٹھیکے پر دیا جائے گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری زو تنویر احمد جنجوعہ کا کہنا ہے کہ سفاری زو میں موجود سہولیات کو ایک ماہ کے اندر ٹھیکے پر دے دیا جائے گا۔
سفاری زو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف سہولیات کو ٹھیکے پر دینے سے سفاری زو کی آمدن میں اضافہ ہو گا۔