15 Jul 2024
(لاہور نیوز) پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے پابندی کو صرف سیاسی عزائم کا حصول قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا، لیگل کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے لیگل ٹیم نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی حکومتی خواہشات سے زیادہ کچھ نہیں، تحریک انصاف ملک کی سب بڑی سیاسی و پارلیمانی جماعت ہے۔
ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے مزید کہا کہ عطاء تارڑ کی پریس کانفرنس حکومتی بوکھلاہٹ سے زیادہ کچھ نہیں، سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے پی ٹی آئی کو بطور سیاسی و پارلیمانی جماعت تسلیم کیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ لیگل ٹیم نے کہا کہ اگر وفاقی کابینہ نے کسی ایسے اقدام کی منظوری دی تو اسے فی الفور عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔