اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

12000 سے زائد ریسکیو اہلکار عاشورہ پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے، ڈاکٹر رضوان نصیر

14 Jul 2024
14 Jul 2024

(لاہور نیوز) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا ہے 12000 سے زائد ریسکیو اہلکار عاشورہ پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر  نے پنجاب کے تمام اضلاع میں عاشورہ کے ماتمی جلوسوں کو ایمرجنسی ریسکیو و میڈیکل کور فراہم کرنے کے لئے ریسکیو 1122 کے پنجاب بھر کے انتظامات کے ساتھ ساتھ کنٹرول رومز اور صوبائی مانیٹرنگ سیل کی مانیٹرنگ اور کوئیک رسپانس میکنزم کا جائزہ لیا۔

انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی کہ عاشورہ کے موقع پر ریسکیورز کی چھٹیاں محدود رہیں گیں، ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں تعینات ڈیزاسٹر رسپانس فورس کو کسی بھی میجر ایمرجنسی کی صورت میں بیک اپ سپورٹ کے لئے فوری روانہ کیا جائے گا۔

انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو ہدایات کیں کہ وہ تیاریوں کی چیک لسٹ کا جائزہ لیں اور مجالس کے اہم فوکل پرسنز کے ساتھ مسلسل ضلعی ایمرجنسی بورڈز کے اجلاس منعقد کریں، رضاکاروں کے ساتھ تمام جلوسوں اور اجتماعات کے اردگرد کے ایریا کا اچھی طرح سے جائزہ لیں تاکہ فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے