اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف اور حکومت کی غلط پالیسیوں سے ٹیکسٹائل ملیں بند ہونے لگیں: اپٹما ذرائع

14 Jul 2024
14 Jul 2024

(ویب ڈیسک) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) ذرائع نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث لارج سکیل فیکٹریاں بند اور ہزاروں افراد بیروزگار ہو گئے۔

اپٹما ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور حکومت کی غلط پالیسیوں سے ٹیکسٹائل ملیں بند ہونے لگیں، دو سال میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں 170فیصد تک اضافہ ہوا جس کے باعث 100 کے قریب لارج سکیل فیکٹریاں بند ہو گئیں اور ہزاروں لوگ بیروزگار ہوئے۔

اپٹما ذرائع نے بتایا کہ بند ہونے والی فیکٹریوں میں 50 ٹیکسٹائل مل بھی شامل ہیں۔

مل مالکان کے مطابق 2022 میں بجلی 16 روپے فی یونٹ تھی جو آج 42 روپے فی یونٹ ہے، 2022 میں انڈسٹری کو گیس 14 روپے یونٹ مل رہی تھی اور آج 40 روپے یونٹ ہے۔

اپٹما ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سال میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 19 ارب ڈالر سے کم ہو کر 16 ارب ڈالر رہ گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے