14 Jul 2024
(لاہور نیوز) قومی ایئر لائنز پی آئی اے نے لاہور سے کوئٹہ کیلئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا اور کم از کم کرایہ بھی مقرر کر دیا گیا۔
پی آئی اے نے لاہور سے کوئٹہ کیلئے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کیا ہے، لاہور سے کوئٹہ کیلئے ہر منگل، جمعہ اور اتوار کو پروازیں چلائی جائیں گی۔
اتوار کو پہلی پرواز 28 جولائی سے شروع ہو گی، لاہور سے کوئٹہ کا کم از کم کرایہ 22 ہزار 700 روپے مقرر کیا گیا ہے۔