(لاہور نیوز) حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، گھریلو صارفین کے لئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک اضافہ کر دیا گیا، ماہانہ200 یونٹ تک والے گھریلو صارفین کو صرف 3 ماہ کے لئے اس اضافے سے مستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔
باقی گھریلو صارفین کے لئے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھا دیا گیا جس کے نتیجے میں فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک پہنچ گیا۔
ماہانہ201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے ہو گیا، 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے ہو گیا۔
401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 41.36 روپے اور 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے42.78 روپے جبکہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 43.92 روپے ہو گیا۔