اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

انار کلی بازار مسائل کی آماجگاہ، تجاوزات کی بھرمار، پیدل چلنا بھی محال

14 Jul 2024
14 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور کی شان انارکلی بازار مسائل کی آماجگاہ بن گیا، انارکلی بازار میں تجاوزات کی بھرمار سے پیدل گزرنا بھی محال ہوگیا۔

دنیا بھر میں مشہور لاہور کا تاریخی انارکلی  بازار  تجاوزات مافیا کے نرغے میں  آگیا، تاجروں نے اپنی دکانوں کے سامنے پھٹے لگو دیئے جس کے باعث پیدل گزرنا بھی مشکل ہو گیا۔

بازار میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مقررہ حدود سے باہر  پارک کی جانے لگیں  جبکہ ریڑھیوں کی بھرمار  نے راہگیروں کا جینا دوبھر کردیا، انتظامیہ تجاوزات مافیا کے سامنے بے بس ہوکر رہ گئی۔

بازار میں آئے گاہکوں نے بتایا  کہ کارپوریشن اہلکار تجاوزات کا سامان  اٹھا کر لے جاتے ہیں جو مٹھی گرم کرنے پر واپس کر دیا جاتا ہے اور انارکلی بازار میں کچھ روز بعد پھر سے تجاوزات  نظر آنے لگتی ہیں۔

دوسری طرف انار کلی بازار میں  تجاوزات سے تنگ دکانداروں نے بتایا کہ کچھ  تاجر اپنی  دکانوں کے سامنے غیر قانونی پھٹے اور آئس کریم مشینوں کے سٹالز لگواکر ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔

دکانداروں نے مزید بتایا کہ انارکلی مین بازار کے تاجر اپنی دکانوں کے سامنے ایک پھٹہ  لگوانے کی سیکورٹی فیس ایک لاکھ اور ماہانہ کرایہ 25 ہزار روپے لیتے ہیں جبکہ انتظامیہ انکے خلاف کچھ نہیں کرتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے