اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر لاہور کا جلوس مانیٹرنگ کیلئے قائم کنٹرول رومز کا دورہ،آپریشن کا جائزہ

14 Jul 2024
14 Jul 2024

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور زید بن مقصود نے محرم الحرام کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے قائم کنٹرول رومز کا دورہ کیا اور آپریشن کا جائزہ لیا۔

کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ داخلہ کنٹرول سنٹر میں تمام اضلاع سے آن لائن مانیٹرنگ فیڈ لی جارہی ہے، ابھی تک کوئی شکایت سامنے نہیں آئی، محکمہ داخلہ پنجاب کنٹرول روم میں تمام محکموں کے فوکل پرسنز 24 گھنٹے مصروف عمل ہیں۔

زید بن مقصود نے  ڈی سی آفس لاہور میں قائم کنٹرول و مانیٹرنگ سنٹر کا بھی دورہ کیا جہاں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے تمام جلوسوں کی سی سی ٹی وی لائیو مانیٹرنگ  کے بارے میں انہیں بریفنگ دی۔

کمشنر لاہور کومرکزی کنٹرول سنٹر سے مانیٹرنگ، فیڈ بیک اور   پراسیس پر  بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور زید بن مقصود کا کہنا تھا کہ مرکزی کنٹرول روم میں سیف سٹی کیمروں کے ساتھ اضافی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کو مؤثر بنایا گیا ہے، لاہور کے مرکزی کنٹرول  و مانیٹرنگ سنٹر میں بھی تمام محکمے عاشورہ کے اختتام تک مسلسل کام کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم سے  روٹس پر نکاسی آب آپریشن کیلئے بھی مانیٹرنگ میکانزم موجود ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی محرم انتظامات کے حوالے سے ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔

کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی کو ایس اوپیز کے مطابق یقینی بنایا جارہا ہے، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ منتظمین کے ساتھ براہ راست رابطہ میں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے