اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سیمنٹ ڈیلرز کا بھی وِد ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف آج سے ہڑتال کا اعلان

14 Jul 2024
14 Jul 2024

(ویب ڈیسک) آٹا ملز کے بعد سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان نے بھی وِد ہولڈنگ ٹیکس مسترد کردیا اور آج سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ٹیکس ہدف بڑھا کر تاجروں اور صنعتکاروں کیلئے کاروبار کے مواقع کم کر دیے گئے، جتنا زیادہ ٹیکس لگے گا، لوگ اتنا زیادہ ٹیکس چوری کی طرف جائیں گے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سیمنٹ کی بوری کی قیمت 500 روپے ہونی چاہیے تھی جو 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے، سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے پاس ہڑتال پر جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ آج سے کوئی سیمنٹ ڈیلر کمپنیوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائے گا۔

دوسری جانب حکومت سے مذاکرات کے بعد پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال 10 روز کیلئے مؤخرکردی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے