اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت میں ڈیڈلاک ختم، ہڑتال 10 روز کیلئے مؤخر

14 Jul 2024
14 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک ختم ہو گیا، جس کے باعث پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال دس روز کے لئے مؤخر کر دی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی میں شامل چیئرمین ایف بی آر، 4 وفاقی وزرا نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی، فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر تحفظات سے آگاہ کیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر اتفاق کیا، جس پر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال مؤخر کرنے کے لئے حکومت کی بات مان لی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے جمعرات کو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو بلا لیا، حکومتی کمیٹی سے ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے بارے اتفاق رائے سے اجلاس ہو گا۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ ہڑتال ختم نہیں 10 روز کے لیے مؤخر کی جا رہی ہے، حکومتی کمیٹی نے تین روز بعد ہماری بات سے اتفاق کیا، آئندہ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر فیصلہ ہو گا۔

عاصم رضا نے کہا کہ حکومت کے ساتھ آج ہونے والی ملاقات کی روشنی میں فلور ملز کو فوری طور پر چلانے کا اعلان کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے