شہرکی خبریں
سپریم کورٹ کا فیصلہ جزوی تسلیم، پی ٹی آئی سے خیرسگالی کا اظہار کرتے ہیں: فضل الرحمان
12 Jul 2024
12 Jul 2024
(لاہور نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے بارے اپنا رد عمل دے دیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے، فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اس فیصلے پر بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی، جمعیت کے جو افراد اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں، وہ انفرادی حیثیت میں اپیل پر جا سکتے ہیں، جے یو آئی انہیں نہیں روکے گی۔