(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کو تقویت ملی، پاکستان میں جمہوری قوتوں کےلیے آج خوشی کا دن ہے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک تھی اور ایک رہےگی، الیکشن کمیشن ہماری مخصوص نشستیں ہمیں الاٹ کرے۔
آج حق اور سچ کی فتح ہوئی :عمرایوب
اس موقع پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ سب کو دلی مبارکباد دیتا ہوں، پوری قانونی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے، چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان فوری مستعفی ہوں، الیکشن کمیشن کے تمام اقدامات بدنیتی پر مبنی تھے۔
من پسند ججزالیکشن ٹربیونل میں قبول نہیں :سلمان اکرم راجہ
رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ الیکشن فراڈ کوچھپانےکےلیےبھونڈے الیکشن ٹریبونل بنائےجارہےہیں، من پسند ریٹائرڈ ججوں کوالیکشن ٹریبونل میں عدالت قبول نہیں کرےگی۔