اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بابراعظم کو فٹنس ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا،اداکار احمد علی بٹ نے کپتان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

08 Jul 2024
08 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور میزبان و اداکار احمد علی بٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلا دیش کے خلاف اگست میں راولپنڈی میں شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل جم ٹریننگ کرنی شروع کردی ہے۔بابراعظم نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جم کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سخت ورک آؤٹ کرتے نظر آرہے ہیں، ویڈیو میں بابر مختلف ورزش کررہے ہیں۔

کپتان نے ویڈیو کے کیپشن میں 'ورک' تحریر کیا جس کے بعد مداحوں کی جانب سے پوسٹ پر تبصروں کی لائن لگ گئی۔ویڈیو وائرل ہوئی تو اداکار احمد علی نے اسے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور اپنی بھڑاس نکالی۔

اداکار نے لکھا 'جم کے بجائے اسٹیڈیم میں دکھائی جانے والی کارکردگی کے سبب آپ کو اپنے ملک سے معافی مانگنی چاہیے اور ساتھ ہی  وضاحت بھی پیش کرنی چاہیے'۔احمد علی نے مزید لکھا کہ 'احساس ہو تو کچھ شرم ہو نا'۔ساتھ ہی اس اسٹوری پر احمد علی بٹ نے ہیش ٹیگ میں 'ناٹ مائی کیپٹن' لکھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے