اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سینیٹ میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(لاہور نیوز) سینیٹ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

بل کی منظوری سے الیکشن کمیشن ریٹائرڈ ہائیکورٹ ججز کو بطور ٹریبونل تعینات کر سکے گا، بل میں الیکشن ایکٹ کے سیکشن 140 میں ترمیم کی گئی۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، اپوزیشن نے ایوان سے ٹوکن واک آؤٹ کیا، اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں، شدید نعرے بازی کی، ڈیسک بجائے، سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے واک آؤٹ میں حصہ نہیں لیا، اپوزیشن کچھ دیر بعد ایوان میں واپس آ گئی۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا اس بل میں حکومت کی بدنیتی شامل ہے، اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا وزیر قانون کسی کی بات نہیں سنتے کیونکہ ان کے پاس نمبرز زیادہ ہیں، 8 فروری کے انتخابات صدی کے سب سے متنازعہ جنرل الیکشن تھے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا الیکشن ٹریبونل جلد کام کریں اس کے لئے قانون سازی کی گئی، جنہوں نے ڈسکہ کا الیکشن چرایا وہ آج ہمیں درس دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے