اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ذاتی طور پر روٹی اور آٹے کی قیمت چیک کروں گی، مریم نواز

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پورے صوبے میں روٹی، آٹے اور آٹے سے بنی اشیاء کی قیمتوں کو سختی سے برقرار رکھنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا آٹے کی قیمت میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے، سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے، پنجاب کی انتظامیہ صفائی مہم کے جذبے سے کام کرے، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے، فوڈ اتھارٹی، اربن یونٹ اور پولیس مقامی انتظامیہ کی معاونت سے کام کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا سپیشل برانچ کو بھی متحرک کر دیا گیا، سپیشل برانچ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کی انٹیلی جنس رپورٹ فراہم کرے گی، ذاتی طور پر بھی روٹی اور آٹے کی قیمت چیک کروں گی، عوام سے فیڈ بیک لوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کے لئے پورے صوبے کی انتظامیہ متحرک ہو گئی، چیف سیکرٹری پنجاب نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، میجسٹریٹس اور متعلقہ حکام کو فیلڈ میں خود نکل کر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے