اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 301.48 قیمت فروخت : 302.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 355.13 قیمت فروخت : 355.76
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.34 قیمت فروخت : 187.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.35 قیمت فروخت : 204.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.45 قیمت فروخت : 910.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246000 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225498 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3173 دس گرام : 2723
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کے اقدامات سے آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوئی: عظمیٰ بخاری

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات سے آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوئی ہے۔

ڈی جی پی آر میں  پریس کانفرنس کرتےہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں اضافے پر مریم نواز نے میٹنگ کی جس کے بعد  آٹے کی قیمت کم ہونا شروع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نوازدفتر کے اعداد وشمار پر منحصر نہیں بلکہ گراؤنڈ کی صورتحال محکموں کو دکھاتی ہیں، مریم نواز نے مارکیٹ سے آٹے کی قیمتیں منگوا کر محکمہ کے سامنے رکھیں تو حکام حیران ہوگئے۔

صوبائی وزیراطلاعات نے بتایا کہ غلط اعدادوشمار پیش کرنے اور آٹے کی بڑھتی قیمت پر محکمہ خوراک کے تین چار لوگوں کو معطل کردیا گیا ہے، آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کی کمی آئی ہے دیگر صوبوں میں حالات بہتر نہیں۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹے کی نقل و حمل کی اجازت اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے، کہاجاتا ہے مریم نواز بہت پروگرام شروع کرتی ہیں تو اصل بات یہ ہے کہ انہیں کام کرنا آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹے کے نرخوں میں اعداوشمار کی غلط رپورٹنگ پر ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور معطل

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے منصوبے الیکشن کے آخری سال نہیں بلکہ  رواں برس کے اختتام پر مکمل ہوں، ہمیں تو کچھ دل جلے لیکچر دیتے ہیں آٹے کی قیمت کم نہیں ہوتی، دوسرے صوبوں کو تو لیکچر نہیں ملتا ان کے سی ایم کرتے ہی کیا ہیں۔

عظمی بخاری نے بتایا کہ محکمہ پولیس کیلئے کے پی آئیز مقرر کردئیے گئے ہیں جس کے تحت فرد جرم، سرچ آپریشن اور مقدمات پر نمبرنگ ہوگی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے کے پی آئیز دیئے ہیں اس سے تبدیلی آئے گی، پولیس کی بہتری کے صرف نعرے نہیں ہوں گے۔

صوبائی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے محرم الحرام کے انتظامات پر میٹنگ بلائی ہے، مریم نواز بین المذاہب ہم آہنگی کےلیے علماء کرام سے گفتگو کریں گی، محرم الحرام کے دوران صوبے میں امن وامان کو یقینی بنانے اور صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے  کنٹرول روم بنائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے