اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کے اقدامات نظر آرہے، اپوزیشن ملک کو آگے بڑھنے دے: پنجاب حکومت

29 Jun 2024
29 Jun 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نےکہاہے کہ اب غریب عوام 100 سے 150 روپے میں باآسانی سبزی خرید سکتی ہے۔

ڈی جی پی آر میں صوبائی وزرا اعظمیٰ بخاری اور بلال یاسین نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر اعظمیٰ بخاری کا کہنا تھا حکومت کا کام مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے، مریم نواز کی طرز حکومت سے نہیں لگتا کہ ان کی پہلی حکومت ہے، وزیر اعلیٰ نے ہلڑ بازی کے باوجود اسمبلی میں سب سے بڑی تقریر کی، مریم نواز کے تمام پروجیکٹ زمین پر نظر آتے ہیں، روٹی کی قیمت میں کمی کے ساتھ اس پر عمل درآمد بھی کروایا، وزیر خوراک کو جب بھی کوئی ٹاسک دیا گیا انہوں نے اسے مکمل کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب میں روٹی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، تمام حکومتی مشینری مریم نواز کے ساتھ کام کر رہی ہے، اب غریب عوام 100 سے 150 روپے میں باآسانی سبزی خرید سکتی ہے۔

بلال یاسین نے کہا 50فیصد آٹا سستا کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات نظر آ رہے ہیں، روٹی کی قیمتوں میں کمی کا اپوزیشن مذاق اڑایا کرتی تھی، روٹی 20 روپے کی ملتی تھی اور آج 14 روپے سے کم میں مل رہی ہے، فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں 100 دنوں میں 50 فیصد بہتری ہوئی۔

انہوں نے کہا پھلوں میں مضر صحت کیمیکلز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، اب بس کر دیں پاکستان کو آگے بڑھنے دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے