اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب میں سرکاری جامعات کے قائم مقام وائس چانسلرز کے اختیارات محدود

28 Jun 2024
28 Jun 2024

(لاہو رنیوز) گورنر پنجاب نےسرکاری جامعات میں تعینات قائم مقام وائس چانسلرز سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔

لاہور سمیت صوبہ بھر کی 25 جامعات میں تعینات قائم مقام وائس چانسلرز کے اختیارات محدود کر دیئے گئے، قائم مقام وائس چانسلرز کو سینڈیکیٹ اور سینٹ اجلاس منعقد کرنے سے بھی روک دیا گیا۔

 قائم مقام وائس چانسلرز کو اساتذہ کی ترقیاتیوں اور تعیناتیوں سے بھی منع  کر دیا گیا، قائم مقام وائس چانسلرز کوئی سلیکشن بورڈ اجلاس بھی نہیں بلا سکیں گے  جبکہ یونیورسٹی سے متعلق کوئی لانگ ٹرم پلاننگ اور منصوبہ بھی متعارف نہیں کرا سکیں گے۔

 گورنر پنجاب کی ہدایت پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ  یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور پنجاب یونیورسٹی نے کل ہفتے کے روز  سینڈیکیٹ اجلاس طلب کر رکھے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے