اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تھائی لینڈ میں شوٹنگ چیمپئن شپ، کشمالہ طلعت نے سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا

21 Jun 2024
21 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی کشمالہ طلعت نے تھائی لینڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا، گلفام جوزف کے حصے میں سلور میڈل آیا۔

بنکاک میں جاری ایونٹ میں کشمالہ طلعت نے 25 میٹر پسٹل میں اپنی برتری ثابت کرکے ملک کا نام روشن کیا، ان کا مجموعی اسکور 575 رہا۔ایشین گیمز کی برانز میڈلسٹ کشمالہ طلعت جکارتہ ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت کر پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ تھائی لینڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں شریک دوسرے پاکستانی شوٹر گلفام جوزف نے 10 میٹر ایئرپسٹل میں سلور میڈل اپنے نام کیا ہے۔

کشمالہ کے ساتھ گلفام جوزف بھی پیرس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ان کے ساتھ غلام مصطفیٰ بشیر بھی پیرس اولمپکس میں جگہ بنا چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے