اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 297.80 قیمت فروخت : 298.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.47 قیمت فروخت : 185.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.94 قیمت فروخت : 907.56
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239900 دس گرام : 205700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219907 دس گرام : 188557
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3011 دس گرام : 2584
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تدفین کے اگلے ہی روز شیرخوار بچے کی لاش قبر سے غائب،پولیس نے گارڈ سمیت 3 افراد کو پکڑ لیا

21 Jun 2024
21 Jun 2024

(ویب ڈیسک) قبرستان سے تدفین کے اگلے ہی روز شیرخوار کی لاش غائب ہونے کے کیس میں پولیس نے گارڈ سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق میانی صاحب قبرستان سے شیر خوار کی لاش غائب ہونے کے واقعے کے بعد سکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ واقعہ 23 اپریل کو پیش آیا تھا، جس پرپولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

مدعی کی جانب سے بچے کی لاش چوری کے شبہ میں 5 افراد کو نامزد کیا گیا تھا، جس پر  پولیس نے تمام پہلوؤں کوپیش نظر رکھتے ہوئے تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے بچے کو نامعلوم افراد نے تدفین کے کچھ گھنٹے بعد قبر سے نکال لیا تھا اور بچے کے والد عبدالرحمٰن نے اگلے روز کفن باہر نکلا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے