اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز لاہور کو خوبصورت بنانے کیلئے سنجیدہ، خزانے کے منہ کھول دیئے

21 Jun 2024
21 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور کو خوبصورت بنانے کے لیے سنجیدہ ہو گئیں، پنجاب حکومت نے باغوں کے شہر کی خوبصورتی کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے۔

صوبائی دارالحکومت  لاہور کی ری ویمپنگ کے لیے 140 ارب 29 کروڑ  روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے ۔

لاہور کے گلی محلے، کوچے،پسماندہ اور مضافاتی بستیاں حکومتی ترجیحات میں شامل ہو گئیں، سٹریٹ لائٹس ، گلیاں ،پارکس اور قبرستانوں کی بحالی کا کام بھی پروگرام میں شامل ہے۔

شہر کی 867 سکیموں کے لیے 71 ارب 66 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، مضافاتی اور پسماندہ علاقوں کے لیے 68 ارب 63 کروڑ روپے کی رقم تجویز کی گئی ہے۔

باغوں کے شہر کی ری ویمپنگ پروگرام کے لیے 3 پیکجز تجویز کیے گئے ہیں، پہلے پیکیج میں 6  جبکہ پیکیج ٹو میں 3 زونز کی ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں  اور پیکیج تھری میں مضافاتی اور پسماندہ علاقے شامل کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی ری ویمپنگ مکمل کرنے کیلئے 10 ماہ کی ڈیڈ لائن دیدی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے