اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محترمہ بینظیر بھٹو جیسے عظیم لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، گورنر پنجاب

21 Jun 2024
21 Jun 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو جیسے عظیم لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔

سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم پیدائش پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نےمحترمہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اس ملک کے غریب اور مزدور طبقے کی آواز بنیں، جہاں انسانی حقوق کی بات ہوگی محترمہ کی خدمات یاد کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی سوچ اور نظریئے سے اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، پوری دنیا شہید محترمہ کی خدمات کی معترف ہے، آئین پاکستان اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے محترمہ کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

سردار سلیم حیدر  نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف آواز اٹھائی، ہم عہد کرتے ہیں ان کے وژن اور مشن کا جھنڈا کبھی سرنگوں نہیں ہونے دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے