اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 301.48 قیمت فروخت : 302.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 355.13 قیمت فروخت : 355.76
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.34 قیمت فروخت : 187.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.35 قیمت فروخت : 204.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.45 قیمت فروخت : 910.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246000 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225498 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3173 دس گرام : 2723
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سپیکر پنجاب اسمبلی سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

21 Jun 2024
21 Jun 2024

(لاہو رنیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدام نے ملاقات کی ہے۔

پنجاب اسمبلی چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں لاہور کے قونصل جنرل ایران مہران مواحد فر بھی موجود تھے، ملاقات میں مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی بہت بڑے سکالر اور امت مسلمہ کے لیڈر تھے، مسلم امہ کے لیے ابراہیم رئیسی کی شہادت ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مذہبی و ثقافتی خوشگوار تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم ہیں، پاک ایران تاریخی تعلقات کو تجارتی تعلقات میں تبدیل کرنا باہمی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی رابطے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں استحکام اور ترقی کی جانب سفر جاری ہے، پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں ۔

اس موقع پر ایرانی سفیر  ڈاکٹر رضا امیری مغدام نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،نئی حکومت آنے کے بعد پنجاب آگے بڑھ رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی نئی حکومت مرحوم صدر رئیسی کے مشن کو جاری رکھے گی، ایران پاکستان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے