اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 297.80 قیمت فروخت : 298.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.47 قیمت فروخت : 185.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.94 قیمت فروخت : 907.56
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239900 دس گرام : 205700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219907 دس گرام : 188557
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3011 دس گرام : 2584
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم

21 Jun 2024
21 Jun 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کر کے متعلقہ محکمے کو آگاہ کرے۔

لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ موٹر وے کے گردونواح میں آگ کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں جن پر قابو پایا جائے، موٹر وے پولیس آگ لگانے کے واقعات پر کارروائیاں کرے، آئی جی موٹر وے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروائیں ورنہ توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

دوران سماعت پی ڈی ایم اے نے ہیٹ سٹروک سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیٹ سٹروک سے متعلق آگاہی مہم شروع کر دی ہے، چولستان میں 20 واٹر باوزر بھیج دیئے ہیں، ایک واٹر باوزر میں 12 ہزار 500 لیٹر پانی ہوتا ہے جو وہاں کے رہائشیوں کو دیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے