اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 297.80 قیمت فروخت : 298.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.47 قیمت فروخت : 185.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.94 قیمت فروخت : 907.56
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239900 دس گرام : 205700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219907 دس گرام : 188557
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3011 دس گرام : 2584
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گلوکار ملکو کا نام پی این آئی لسٹ میں ڈالنے کیخلاف درخواست دوسری عدالت منتقل

21 Jun 2024
21 Jun 2024

(لاہور نیوز) گلوکار محمد اشرف عرف ملکو کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈینٹی فیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں ڈالنے کیخلاف درخواست دوسری عدالت منتقل کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے  گلوکار محمد اشرف عرف ملکو کا نام پی این آئی لسٹ میں ڈالنے کے خلاف درخواست پر سماعت  کی۔

عدالت عالیہ نے کیس جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت میں بھجواتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایسے کیسز جسٹس شمس محمود مرزا سن رہے ہیں لہٰذا یہ کیس بھی اسی عدالت میں بھجوادیا جائے۔

واضح رہے کہ گلوکار محمد اشرف عرف ملکو نے پی این آئی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست  دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت اور ڈی جی پاسپورٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 19جون سے لیکر جولائی تک ملکو نےبیرون ملک پرفارمنس کے لیے جانا تھا، ملکو کا نام غیر قانونی طور پر پی این آئی لسٹ میں ڈالا گیا۔

 لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی  گئی کہ عدالت درخواست گزار کا نام فوری پی این آئی لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے